بين الاقوامی گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران میں منعقد ہونے والے مسلمان طلباء كے خصوصی حفظ و قرأت قرآن كريم مقابلے اس جوان طبقے كے جذبے اور اپنے اوپر اعتماد كو مزيد بہتر بناتے ہیں اور یہ مقابلے نبی كريم (ص) كی اس حديث )خيرُكم من تعلّم القرآن وعلّمه( "تم میں بہتر وہ ہے جو قرآن سيكھے اور سكھائے" كا واضح مصداق ہیں۔
مسلمان طلباء كے قرآنی مقابلوں كے شعبہ حفظ میں ہندوستانی نمائندے "محمد مجاہد" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا : یہ قرآنی مقابلے اسلامی جمہوریہ ايران كی جانب سے بہترين اقدام اور قرآن كريم كے حوالے سے سيرت نبوی (ص) پر عمل پيرا ہونے كا ذريعہ شمار ہوتے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس قسم كے مقابلے طلباء كے درميان حفظ قرآن كريم كی تقويت اور كتاب الہی كے ادراك اور تعليم میں بے حد مؤثر ہیں جبكہ یہ عظيم اور روحانی حركت دنيا بھر كے مسلمان طلباء كے درميان وحدت اور يكجہتی كا باعث بنے گی ۔
1071553