ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «reflexiondz»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الجزائر كے ذرائع ابلاغ نے اس امر كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہ ملك كے مختلف شہروں میں تقسيم ہونے والے قرآن كريم میں كچھ سورتیں حذف ہو گئی ہیں ، كہا : وزارت امور اوقاف اس معاملے كی تحقيقات كرے گی ۔
اس رپورٹ كے مطابق ، قرآن كريم كے یہ نسخے سورہ ابراہيم ، الحجر ، النحل سے خالی ہیں جبكہ بعض دوسرے نسخوں میں املائی غلطيوں كی بہتات ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ لوگوں كے بقول یہ قرآن كريم الجزائر گورنمٹ كی منظوری سے مساجد میں تقسيم كیے گئے ہیں ۔
1076618