اتھوپيا میں احتجاجی مظاہروں كی كوريج پر مسلمان صحافی گرفتار

IQNA

اتھوپيا میں احتجاجی مظاہروں كی كوريج پر مسلمان صحافی گرفتار

23:55 - August 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2391325
بين الاقوامی گروپ : انسانی حقوق كے لیے سرگرم افراد نے مسلمانوں كے احتجاجی مظاہروں كی كوريج كے جرم میں اتھوپين صحافی "يوسف قتاشو" كی گرفتاری كے بارے میں خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «rfi»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صحافی ايسوسی ايشن نے اعلان كيا : اتھوپيا كے سيكورٹی حكام نے تين ہفتے پہلے يوسف قتاشو كو مسلمانوں پر سيكورٹی فورسز كے وحشيانہ تشدد سے مربوط خبریں منتشر كرنے پر گرفتار كرليا تھا ۔
واضح رہے كہ تين ہفتے پہلے گرفتار ہونے والے یہ مسلمان صحافی ہميشہ مختلف اديان كے امور میں حكومتی مداخلت پر كڑی تنقيد كرتے تھے اور انسانی حقوق كے لیے سرگرم افراد كی كوششوں كے باوجود ابھی تك صحافی كے اہل خانہ میں سے كسی نے بھی ان سے ملاقات نہیں كی ہے ۔
1076427
نظرات بینندگان
captcha