ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «rfi»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صحافی ايسوسی ايشن نے اعلان كيا : اتھوپيا كے سيكورٹی حكام نے تين ہفتے پہلے يوسف قتاشو كو مسلمانوں پر سيكورٹی فورسز كے وحشيانہ تشدد سے مربوط خبریں منتشر كرنے پر گرفتار كرليا تھا ۔
واضح رہے كہ تين ہفتے پہلے گرفتار ہونے والے یہ مسلمان صحافی ہميشہ مختلف اديان كے امور میں حكومتی مداخلت پر كڑی تنقيد كرتے تھے اور انسانی حقوق كے لیے سرگرم افراد كی كوششوں كے باوجود ابھی تك صحافی كے اہل خانہ میں سے كسی نے بھی ان سے ملاقات نہیں كی ہے ۔
1076427