ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، پانچویں "ان للمتقين مفازا" بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی تئيسویں رات كا آغاز ۱۲ اگست كو رات ۱ بجے ہوا جس كو الكوثر چينل سے براہ راست نشر كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ مقابلوں كی تئيسویں رات ايران ، عراق ، لبنان اور مصر كے ۴ قاريوں نے حصہ ليا ہے جبكہ مختلف ممالك كے ۴ ججز پر مشمتل جيوری نے ان مقابلوں پر نظارت اور مقابلوں كے اختتام پر كامياب اميدواروں كا اعلان كيا ہے ۔
عراق سے تعلق ركھنے والے "عادل الكربلائی" نے تيسرے نمبر پر سورہ انفال كی ۵۷ سے ۶۱ آيات كی تلاوت كی اور ان كے بعد لبنان كے قاری "حمزی منعم" نے سورہ اسرا كی ۵۴ سے ۵۸ آيتوں كی تلاوت كی ہے ۔
1076424