كشمير میں قرائت قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

كشمير میں قرائت قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

18:32 - August 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2392126
بين الاقوامی گروپ : يونيورسٹی سطح پر قرآن كريم كے مقابلے كل ۱۲ اگست بروز اتوار كو كشمير میں منعقد ہوئے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Greater Kashmir»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے كشمير يونيورسٹی كے شعبہ عربی اور اسٹوڈنٹ ويلفئير ڈيپارٹمنٹ كے مشتركہ تعاون سے يونيورسٹی ہال میں منعقد ہوئے ۔
ان مقابلوں میں بہت سے طلبہ اور ايجوكيشنل بورڈز كے ممبران نے شركت كی ۔
يونيورسٹی كے ڈپٹی وائس چانسلر طلعت احمد نے افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے ان مقابلوں كے انعقاد كا ہدف كشمير يونيورسٹی میں مركز مطالعات قرآنی كا سنگ بنياد ركھنے كے امكانات كا جائزہ لينا قرار ديا ۔
قابل ذكر ہے كہ افتتاحی تقريب كے بعد پورے كشمير كی يونيورسٹيوں اور كالجز كے طلبہ میں مقابلے منعقد ہوئے اور آخر میں طلعت احمد نے نماياں كاركردگی دكھانے والوں كے درميان انعامات بھی تقسيم كیے ۔
1077470
نظرات بینندگان
captcha