فرانس ؛ شہر مارسی كی جامع مسجد میں نماز عيد فطر كا انعقاد

IQNA

فرانس ؛ شہر مارسی كی جامع مسجد میں نماز عيد فطر كا انعقاد

18:34 - August 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2392131
بين الاقوامی گروپ : فرانس كے شہر مارسی كی جامع مسجد میں میں عيد فطر كی نماز ۱۸ اگست بروز ہفتہ كو منعقد ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "سفير نيوز" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مارسی شہر كے آئمہ جماعت نے ايك بيان صادر كر كے اعلان كيا : نماز عيد فطر امسال مقامی وقت كے مطابق صبح ۸ بجے جامع مسجد میں ادا كی جائے گی ۔
اس رپورٹ كے مطابق مسجد كے دروازے صبح ۵ بجے كھول دئیے جاتے ہیں اور فرانس كے اس دوسرے بڑے شہر كے مسلمان اپنے اہل خانہ كے ہمراہ مسجد میں داخل ہو جاتے ہیں ۔
اسی طرح كہا جا رہا ہے كہ كچھ فرانسيسی ٹی وی چينل براہ راست نماز عيد فطر كے اس اجتماع كو نشر كریں گے ۔
1077673
نظرات بینندگان
captcha