يمن ؛ قرآنی خطّاطی پر مشتمل فريمز كی نمائش

IQNA

يمن ؛ قرآنی خطّاطی پر مشتمل فريمز كی نمائش

18:31 - August 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2392132
بين الاقوامی گروپ : خوبصورت انداز تحرير سے مزیّن آيات قرآن پر مشتمل فريمز كی نمائش "خانہ ہنرھا" كے زير اہتمام يمن كے صوبہ تعز میں جاری ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے يمن كی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نمائش تعز كے نائب مئير كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے اور ايك ہفتہ تك جاری رہے گی ۔
سعيد انعم ثقافتی انسٹی ٹيوٹ يمن نے اس نمائش كے انعقاد پر تعاون كيا ہے اور يمن كے ۱۵ آرٹسٹوں نے اس نمائش میں حصہ ليا ہے ۔
صوبہ تعز كے ہنری مسئول محمد العسلی نے افتتاحی تقريب میں خيال ظاہر كيا : اس نمائش میں تجسّمی آثار اور مختلف تعليمی وركشاپوں میں تيار كردہ ہنری نمونے عوام الناس كی دلچسپی كے لیے پيش كیے جائیں گے ۔
محمد العسلی نے مزيد كہا : یہ نمائش قرآنی خوش نويسی سے آشنائی كی غرض سے منعقد كی گئی ہے ۔
1077488
نظرات بینندگان
captcha