كشمير میں قران كريم كے قديم خطّی نسخے كی نمائش

IQNA

كشمير میں قران كريم كے قديم خطّی نسخے كی نمائش

17:53 - August 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2393059
بين الاقوامی گروپ : رياست جموں كشمير كے شہر سری نگر میں قرآن كريم كے قديم خطّی نسخوں كی ايك نمائش منعقد كی گئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Ground Report»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نمائش ۱۲ اگست بروز سوموار كو رياست جموں كشمير كے وزير اعلیٰ عمر عبد اللہ ، وزير مال عبد الرّحيم ، قانون ساز اسمبلی كے ڈپٹی محمد يوسف اور وزير داخلہ كشمير نصير اسلم وانی كی موجودگی میں شروع كی گئی ۔
كشمير كے وزير اعلیٰ نے نمائش كا دورہ كرنے كے بعد اپنے تاثرات میں لكھا : یہ ہماری ذمہ داری ہے كہ قرآن كريم كے خطی نسخوں كے عظيم خزانے كی آئندہ نسل كے لیے حفاظت كریں ۔
1078687
نظرات بینندگان
captcha