ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے نيوز ايجنسی "نون" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كربلا پوليس كے سربراہ "احمد علی زوينی" نے خيال ظاہر كيا : عيد فطر كی مناسبت سے شہر كی سيكورٹی كے لیے خاص منصوبہ بندی كی گئی ہے جس پر فوج اور ايجنسيوں كی موجودگی میں شہر كے مختلف حصوں میں عملدر آمد كيا جائے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : فورسز كی زيادہ تر نفری حرم ، امام بارگاہوں ، مساجد اور عمومی مقامات جہاں عراقی شہری عبادت كے لیے جمع ہونگے تعينات كی جائے گی ۔
احمد علی زوينی نے واضح كيا : كويری كے علاقوں میں بھی ہر قسم كی ممكنہ دہشت گردی كو روكنے كے لیے سيكورٹی فورسز كو تعينات كياجائے گا۔
1078323