امريكی رياست ايلينو كی مسجد پر حملے میں ملوث مجرم گرفتار

IQNA

امريكی رياست ايلينو كی مسجد پر حملے میں ملوث مجرم گرفتار

22:31 - August 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2393140
بين الاقوامی گروپ : امريكی رياست ايلينو كی پوليس نے شہر مارٹنگرو میں مسجد پر مسلحانہ حملہ كرنے والے ۵۱ سالہ مجرم كی گرفتاری كے بارے میں اطلاع دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «20min»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكی رياست ايلينو كی پوليس نے اعلان كيا ہے كہ ۵۱ سالہ شخص كو مارٹنگرو میں واقع مسجد پر مسلحانہ حملے كے جرم میں گرفتار كر ليا گيا ہے اور اس كيس كی تحقيقات كے نتائج كا جلد ہی اعلان كيا جائے گا ۔
واضح رہے كہ 11 اگست كو رونما ہونے والے اس واقعے میں مارٹنگرو میں واقع مسجد پر نماز مغرب بعد فائرنگ كی گئی ہے ليكن خوش قسمتی سے تمام نمازی اور مسجد كے پاس سے گزرنے والے لوگ محفوظ رہے ہیں ۔
قابل ذكرہے كہ مجرم مسجد كا ہمسائیہ ہے جس نے اس سے قبل گھر كے پاس ہر قسم كے اسلامی اور عبادتی مركز كی تعمير كی مخالفت كا اعلان كيا تھا ۔
1078414
نظرات بینندگان
captcha