مراكش میں سينكڑوں نمازيوں كی موجودگی میں محفل ختم قرآن كريم كا انعقاد

IQNA

مراكش میں سينكڑوں نمازيوں كی موجودگی میں محفل ختم قرآن كريم كا انعقاد

22:30 - August 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2393143
بين الاقوامی گروپ : ۱۳ اگست كو مراكش كے شہر كاسا بلانكا میں سينكڑوں نمازيوں كی موجودگی میں محفل ختم قرآن كريم منعقد كی گئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «emarrakech»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ محفل ختم قرآن كريم گزشتہ روز مغرب كی نماز كے بعد كاسابلانكا میں واقع مسجد "حسن دوم" میں دولاكھ نمازيوں كی شركت كے ہمراہ منعقد كی گئی ہے جس میں لوگوں نے قرآنی آيتوں كی انفرادی اور گروپ كی صورت میں تلاوت كی ہے ۔
واضح رہے كہ لوگوں كی جانب سے اس محفل كے بھرپور استقبال كا اندازہ اس بات سے لگايا جاسكتا ہے كہ مسجد كے تمام صحن پر ہوگئے اور بڑٰی تعداد میں نمازيوں نے مجبوری كی حالت میں سڑكوں پر قرآن كريم كی قرأت اور نماز ادا كی ہے ۔
1078250
نظرات بینندگان
captcha