بين الاقوامی طلباء قرآنی مقابلون میں پاكستان كی نمائندگی كرنے والے ۲۲ قاری قرآن "مبشر دلاور" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ گفتگو كے دوران وحدت مسلمين كے فروغ میں ان مقابلوں كی مثبت تاثير كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : جيسا كہ ہم جانتے ہیں امت اسلامیہ فرقوں ، قومی ، لسانی اور ثقافتی اختلافات كی وجہ سے مكمل طور پر بنٹ چكی ہے ، حالنكہ دوسری جانب مغربی ممالك اپنے ذاتی اختلافات كو ايك طرف ركھ كر اسلام كے خلاف متحدہ محاذ میں تبديل ہو چكے ہیں اسلیے حالیہ شرائط میں قرآن ہی دنيا بھر كے مسلمانوں كے درميان ارتباط كا ذريعہ اور وحدت و بھائی چارے كا سبب ہے اور ايران ايسا واحد ملك ہے جو قرآن كے ساتھ متمسك ہو كر اتحاد بين المسلمين كے لیے اہم كردار ادا كر رہا ہے ۔
1073514