علامہ فضل اللہ كے دفتر نے ۱۹ اگست كو عيد الفطر كا دن قرار دے ديا

IQNA

علامہ فضل اللہ كے دفتر نے ۱۹ اگست كو عيد الفطر كا دن قرار دے ديا

22:29 - August 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2393146
بين الاقوامی گروپ : ۱۳ اگست كو مرحوم علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ كے دفتر نے اعلان كيا : ۱۹ اگست كو ماہ شوال كا آغاز اور عيد فطر كا دن ہو گا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «lorientlejour»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان كے مرحوم مرجع ، آيت اللہ سيد محمد حسين فضل اللہ انسٹی ٹيوٹ كی شرعی كمیٹی نے كل ايك بيان كے ذريعے اعلان كيا : آئندہ اتوار كو ماہ شوال كا پہلا دن ہو گا لہذا ملك كے شيعہ شہری ہفتے كے دن آخری روزہ ركھیں گے۔
البتہ ملك میں اہل سنت مسلمانوں كے اعلی دينی ادارے "دارالفتویٰ" نے ابھی تك عيد فطر كا اعلان نہیں كيا اور اہل سنت شہری ابھی تك اس ادارے سے وابستہ علما كے بيان كا انتظار كر رہے ہیں ۔
1078305
نظرات بینندگان
captcha