ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "OnIslam" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آنتاريو شہر میں مختلف اديان كے پيروكاروں نے اس مسجد كے سامنے اجتماع منعقد كر كے شہر كے مسلمانوں كے ساتھ اظہار يكجہتی كيا ہے ۔
مسجد كے ايك ہمسائے مارشال لئونارد، نے روزنامہ «Daily Bulletin» سے بات چيت كرتے ہوئے كہا : مسلمان انتہائی مہربان ہوتے ہیں ، ميرے خيال میں مذہب انسان كی آزاديوں میں سے ايك ہے اور انسانوں كو اپنی مرضی سے اپنے معبود كے سامنے راز و نياز كا حق حاصل ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ حالیہ دنوں میں امريكہ كے متعدّد اسلامی مراكز اور مساجد مخالفين كی جانب سے موردِ حملہ قرار پائے ہیں ۔
1079532