چين كے شہر ايوو میں مسلمانوں كی ريكارڈ آبادی

IQNA

چين كے شہر ايوو میں مسلمانوں كی ريكارڈ آبادی

17:46 - August 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2394017
بين الاقوامی گروپ : تازہ ترين تحقيقات كی بنياد پر چين كے مشرق میں واقع شہر ايوو میں ديگر چينی شہروں كی نسبت سب سے زيادہ مسلمان بستے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Muslim Village»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اعداد و شمار كے مطابق چين كے شہر ايوو میں ۳۵ ہزار مسلمان رہتے ہیں كہ جن میں سے تقريباً نصف تعداد ديگر ممالك بالخصوص عرب ممالك سے ہجرت كر كے آئی ہے ۔
۲۰۰۴ء میں اس شہر كے مسلمان اس قدر زيادہ ہو گئے تھے كہ مقامی حكام نے ايك ابريشم كے كارخانے میں انہیں عبادت كرنے كی اجازت دے دی تھی ۔
قابل ذكر ہے كہ پانچ سال گزرنے كے بعد مسلمانوں نے اندرونی اور بيرونی امداد كی بدولت اس كارخانے كو مسجد كی شكل دے دی ہے جو جلد پایہ تكميل تك پہنچ جائے گی ۔
1079645
نظرات بینندگان
captcha