ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اسلامی مركز امام علی (ع) كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عيد فطر كی نماز مقامی وقت كے مطابق صبح ۸ بجے اسلامی مركز میں ادا كی جائے گی ۔
واضح رہے كہ اسلامی مركز امام علی (ص) نے آسٹريا كے مسلمانوں سے اپيل كی ہے كہ رؤيت ہلال كے بارے میں معلومات حاصل كرنے كے لیے ۱۸ اگست كو مقامی وقت كے مطابق ۸:۳۰ پر اس ٹيلی فون نمبر 5977065 (01) پر رابطہ يا مركز كی ويب سائیٹ «www.izia.at» كی طرف رجوع كریں ۔
اس دعوت نامے میں امام علی (ع) اسلامی مركز نے ہر فرد كے لیے ۶ يورو زكات فطرہ كا اعلان كيا ہے اور تمام مسلمانوں كی خدمت میں عيد فطر كی مناسبت سے مبارك باد بھی پيش كی ہے ۔
1079324