ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، اس مقابلے كا آغاز ۱۵ اگست كی رات ۱ بجے انٹرنيشنل چينل "الكوثر" سے براہ راست كيا گيا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ايران كے دو قاريوں كے علاوہ مصر اور افغانستان كے دو قاريوں نے حصہ ليا ہے ۔
اس مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ايران كے بين الاقوامی منصف "عبد الرسول عبايی" نے وقف اور ابتدا ، شام كے منصف "رضوان درويش" نے آواز ، مصر كے "طہ عبد الوہاب" نے لحن اور عراق كے "مضار الصحاف" نے تجويد كے شعبے میں ان مقابلوں پر نظارت كے فرائض انجام ديئے ہیں ۔
1079226