ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «maghrebemergent»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تيونس كے صدر احمد مرزوقی نے زين العابدين بن علی كی ميزبانی پر سعودی حكام كو شديد تنقيد كا نشانہ بناتے ہوئے سعودی عرب سے اپيل كی ہے كہ فوری طور پر اس(اسلام كے ساتھ خيانت ، قرآنی كی توہين اور عوام كا مال لوٹنے) والے خيانتكار كو تيونس كے حوالےكيا جائے ۔
انہوں نے واضح كيا : بہت تعجب كی بات ہے كہ سعودی عرب كی حكومت نے ايسے شخص كو پناہ دی ہے جس كے نامہ اعمال میں اسلام اور مسلمين كے ساتھ خيانت كی سياہ تاريخ درج ہے اور اس كے دور حكومت میں كی كئی دفعہ قرآن كريم كی بے حرمتی بھی كی گئی ہے ۔
1079271