تيونس میں "الانسان" كے نام سے اسلامی چينل كا افتتاح

IQNA

تيونس میں "الانسان" كے نام سے اسلامی چينل كا افتتاح

23:52 - August 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2394131
بين الاقوامی گروپ : ۱۴ اگست سے تيونس كے سٹلائیٹ چينل "الانسان" نے "نائل سیٹ" سے اپنی نشريات كا آغاز كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «businessnews»، كے حوالےسے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "بن علی" كی حكومت كی سرنگونی اور تيونس میں اسلامی سرگرميوں كے آغاز سے قرآنی اور دينی پروگراموں پر مشتمل سیٹلائیٹ چينلوں كی تعداد میں نماياں اضافہ ہوا ہے ۔
اسی سلسلے میں ، "صفاقس" نامی شہر میں "القلم" كے نام سے پہلے اسلامی سیٹؒلائیٹ چينل كے افتتاح كے بعد اب تيونس كے دارالحكومت میں "الانسان" سے موسوم دوسرے سیٹلائیٹ چينل كا افتتاح كيا گيا ہے ۔
تيونس كے ذرائع ابلاغ نے اعلان كيا ہے كہ ابھی تك اس چينل كے مالكان كے بارے میں كچھ معلوم نہیں ليكن كہا جاتا ہے كہ یہ چينل اسلامی ریڈيو "الزيتونۃ اف ايم" كے سٹوڈيو سے نشر كيا جائے گا ۔
1079203
نظرات بینندگان
captcha