دبئی ٹرانسپوٹيشن ادارے كی جانب سے خيراتی كاموں كی مہم كا آغاز

IQNA

دبئی ٹرانسپوٹيشن ادارے كی جانب سے خيراتی كاموں كی مہم كا آغاز

23:47 - August 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2394596
بين الاقوامی گروپ : دبئی ٹرانسپوٹيشن كے شعبہ ہيومن ريسورسز RTA كے زير اہتمام ماہ رمضان كے دوران مذہبی اور تربيتی پروگرام منعقد كیے گئے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات نيوز ايجنسی كے حوالے نقل كرتے ہوئے كہا كے دبئی ٹرانسپوٹيشن كے صدر "كوثر كاظم" نے اس مہم كی سرگرميوں كا آغاز كرتے ہوئے كہا : گزشتہ سالوں كی طرح اس سال بھی قرآنی نسخوں كی تقسيم كو جاری ركھتے ہوئے اس ادارہ كے اراكين كی جانب سے ہدیہ كیے گئے قرآنی نسخوں كو ان مساجد كے اختيار میں ديا جائے گا جن میں قرآنی نسخوں كی كمی ہے ۔
اسی طرح انہوں نے نيك مسلمانوں كی ديگر سرگرميوں من جملہ ضرورت مند افراد كی مدد كے لیے نقد يا خوراك كی صورت میں امداد پر روشنی ڈالتے ہوئے ادارے كے اراكين سے ان افراد كے ساتھ مكمل طور پر تعاون كرنے كی اپيل كی ہے ۔
1079765
نظرات بینندگان
captcha