مذكورہ دفتر كے انچارج "محمد مہدی مؤمنی ہا" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے نامہ نگار كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا : ٹی وی اسٹيشن كے سربراہ كی جانب سے عراق كے دورے كے بعد كچھ فيصلے كیے گئے تھے جن میں سے ايك نجف اور كربلا میں ذيلی دفاتر كے قيام كا فيصلہ تھا ۔
دفتر كے انچارج نے كہا : شب قدر كے موقعوں پر بھی دن رات ايران كے لیے مختلف ٹی وی اور ریڈيو چينلوں سے براہ راست نشريات پيش كی جاتی رہی ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : پہلی دفعہ ايران كے قرآنی چينل سے ضريح امام حسين (ع) كے قريب منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں كو براہ راست نشر كيا گيا ہے ۔
1080010