"ان للمتقين مفازا" قرآنی مقابلوں كی ستائيسویں رات

IQNA

"ان للمتقين مفازا" قرآنی مقابلوں كی ستائيسویں رات

23:48 - August 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2394599
بين الاقوامی گروپ : ۱۶ اگست كی رات كو عالمی ٹی وی چينل الكوثر سے براہ راست نشر ہونے والے "ان للمتقين مفازا" قرآنی مقابلوں كی ستائيسویں رات كا آغاز كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، ان مقابلوں كی ستائيسویں رات سيمی فائنل مرحلے تك رسائی حاصل كرنے والے امريكہ ، لبنان ، مصر ، اسلامی جمہوریہ ايران اور عراق كے نمائندوں كے درميان مقابلے منعقد كيئے گئے ہیں ۔
واضح رہے كہ اس مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ايران كے بين الاقوامی منصف "عبد الرسول عبايی" نے وقف اور ابتدا ، شام كے منصف "رضوان درويش" نے آواز ، مصر كے "طہ عبد الوہاب" نے لحن اور عراق كے "مضار الصحاف" نے تجويد كے شعبے میں ان مقابلوں پر نظارت كے فرائض انجام ديئے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ "ان للمتقين مفازا" مقابلے ٹی وی سے نشر ہونے والے اپنی نوعيت كے پہلے قرآنی مقابلے ہیں جس میں پہلی سے پانچویں پوزيشن لينے والے افراد كو ۵،۴،۳،۲،۱ ہزار ڈالر انعام میں ديئے جائیں گے ۔
1080199
نظرات بینندگان
captcha