تيونس ؛ مسجد كی توہين كے مرتكب شخص كو قيد كی سزا

IQNA

تيونس ؛ مسجد كی توہين كے مرتكب شخص كو قيد كی سزا

18:15 - August 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2395013
بين الاقوامی گروپ : تيونس كی ايك عدالت نے ملك كے ايك ریڈيو۔ ٹی وی ملازم كو مسجد الفتح كی توہين كرنے كی پاداش میں پانچ ماہ قيد كی سزا سنائی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ " afreeknews " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تيونس كی ايك عدالت نے ریڈيو اور ٹيلی وژن كے نمائندے كو مسجد الفتح كے مين گیٹ پر ستارہ كی علامت جو صیہونی نشان ہے ، بنانے پر پانچ ماہ كے لیے جيل بھيج ديا ہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق یہ ادھیڑ عمر شخص مارچ كے اواسط میں اس جرم كا ارتكاب كرتے ہوئے پوليس كے ہاتھوں گرفتار ہو گيا تھا ۔
قابل ذكر ہے كہ بن علی حكومت كے سقوط كے بعد بعض لبرل خيال جماعتیں اور اشخاص مساجد پر حملوں اور قرآن كريم كی بے حرمتی میں ملوث ہیں ۔
1080792
نظرات بینندگان
captcha