برما كے صوبہ راخين میں ايك مسلم علاقہ كھنڈرات میں تبديل

IQNA

برما كے صوبہ راخين میں ايك مسلم علاقہ كھنڈرات میں تبديل

18:15 - August 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2395014
بين الاقوامی گروپ : برطانیہ كے ايك ٹيلی وژن چينل «Channel 4» كے كميرہ مينوں نے برما كے صوبہ راخين كا تازہ دورہ كر كے بودائيوں كے حملے میں سيتوہ شہر كی مسلم آبادی كے جل كر راكھ ہونے كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ " «asie-info»، " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ برطانوی چينل ۴ كے كميرہ مينوں كی ايك ٹيم نے جو مخفيانہ طور پر سيتوہ شہر پہنچنے میں كامياب ہوئی تھی ، اس شہر كی ايك دستاويزی رپورٹ تيار كی ہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق صوبہ راخين كے مركز میں ايك مسلم آبادی جو دس ہزار افراد پر مشتمل تھی ، مكمّل طور پر جلا دی گئی ہے اور وہاں گرد و غبار اور راكھ كے سوا كچھ بھی نہیں بچا ۔
1080823
نظرات بینندگان
captcha