شيعيان پاكستان كے قتل عام پر اقوام متحدہ كی مذمت

IQNA

شيعيان پاكستان كے قتل عام پر اقوام متحدہ كی مذمت

12:54 - August 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2395611
بين الاقوامی گروپ : اقوام متّحدہ كے سيكرٹری جنرل بان كی مون نے ايك بيان صادر كر كے شمال پاكستان میں شيعہ شہادتوں پر شديد ردّعمل ظاہر كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے لندن سے نكلنے والے اخبار "القدس العربی" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بان كی مون كی ترجمان مارتين نسيركی نے ۱۶ اگست كو ايك بيان میں كہا كہ اقوام متّحدہ كے سيكرٹری جنرل نے اس وحشيانہ كاروائی كی شديد مذمت كی ہے ۔
اس بيان میں كہا گيا ہے : سيكرٹری جنرل نے عوام پر ان كے عقائد كی پاداش میں ايسے وحشيانہ حملوں پر غم و غصّے كا اظہار كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ بان كی مون نے اس بزدلانہ كاروائی كے نتيجے میں شہيد ہونے والے افراد كے اہل خانہ ، پاكستانی عوام اور حكومت سے اظہار ہمدردی بھی كيا ۔
1081350
نظرات بینندگان
captcha