الكوثر ٹی وی چينل كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں "حسين يزدان پناہ" كی پہلی پوزيشن

IQNA

الكوثر ٹی وی چينل كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں "حسين يزدان پناہ" كی پہلی پوزيشن

22:03 - August 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2396086
بين الاقوامی گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كے ممتاز قاری قرآن "حسين يزدان پناہ" نے الكوثر ٹی وی چينل سے نشر ہونے والے "ان للمتقين مفازا" كے عنوان سے عالم اسلام كے سب سے بڑے ٹی وی قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، پانچویں "ان للمتقين مفازا" بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا فائنل ۱۹ اگست كی رات كو منعقد كيا گيا ہے جس میں ايران ، ہالينڈ ، افغانستان اور امارات كے پانچ نمائندوں نے شركت اور آپس میں سخت مقابلہ كيا ہے ۔
واضح رہے كہ اس مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ايران كے بين الاقوامی منصف "عبد الرسول عبايی" نے وقف اور ابتدا ، شام كے منصف "رضوان درويش" نے آواز ، مصر كے "طہ عبد الوہاب" نے لحن اور عراق كے "مضار الصحاف" نے تجويد كے شعبے میں ان مقابلوں پر نظارت كے فرائض انجام ديئے ہیں ۔
1082032
نظرات بینندگان
captcha