مسجد الاقصٰی کو نذر آتش کرنے کے ۴۳ سال / اسرائیل کی یہودی سازی کے لیے ناکام کوششیں

IQNA

مسجد الاقصٰی کو نذر آتش کرنے کے ۴۳ سال / اسرائیل کی یہودی سازی کے لیے ناکام کوششیں

23:54 - August 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2396767
بین الاقوامی گروپ : ۴۳ سال قبل ۲۱ اگست ۱۹۶۹ء کے دن ایک شدت پسند اسرائیلی نے مسجد الاقصٰی کے مشرقی حصے کو نذر آتش کر کے اس مسجد کو شدید نقصان پہنچایا تھا ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے امارات کی خبر رساں ایجنسی "وام" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۲۱ اگست ۱۹۶۹ کو شدت پسند یہودی میلاڈی ڈینس مائیکل نے ایک دین مخالف اقدام کرتے ہوئے مسجد الاقصٰی کے شرقی حصے کو نذر آتش کر دیا تھا کہ جس کے دوران اس مسجد کا سارا سامان منجملہ معروف تاریخی منبر اور چاندی کا گنبد متاثر ہوا ۔
فلسطینوں نے اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود فوری طور پر امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے کچھ حد تک آگ پر قابو پا لیا اور اس غرض سے انہوں نے آگ بجھانے کی اشیاء سے استفادہ کیا اور اس طرح سے مسجد الاقصٰی کو نجات ملی ۔
1082433
نظرات بینندگان
captcha