سنگاپور ؛ میوزیم میں ایران کے اسلامی ہنری آثار کی نمائش

IQNA

سنگاپور ؛ میوزیم میں ایران کے اسلامی ہنری آثار کی نمائش

23:56 - August 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2396788
بین الاقوامی گروپ : سنگاپور کے تمدن میوزیم نے ایک نمائشگاہ منعقد کر کے اسلامی معماری اور ہنر کے شاہکار جو ایلخانیان ، تیموریان اور صفویان کے دور حکومت کے ہیں ، کی نمائش کا اہتمام کیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے «Press TV»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آقا خان میوزیم کے نام سے منعقدہ اس نمائش میں دیگر بزرگ اسلامی مناسبتوں کے آثار جیسے اندلس اور مغلیہ دور کے آثار بھی پیش کیے گئے ہیں ۔
سو سے زیادہ ہنری آثار منجملہ ہاتھ کی تحریریں ، نقاشی ، شیشہ کاری اور قرآن کریم کی مزیّن آیات حاضرین کی دلچسپی کا باعث ہیں ۔
نمائش کے منتظم "پدرو مورا کاروالو" نے کہا : مسلمان حاکم سینکڑوں برس سے اپنے قلمرو کی حفاظت اور اپنے اقتدار کی جلوہ نمائی کے لیے وسیع پیمانے پر رقوم خرچ کر کے نام اللہ تحریر کرتے چلے آئے ہیں ۔
1082602
نظرات بینندگان
captcha