بحرينی بادشاہ كے خلاف عوامی عدالت میں محمد الشہابی كی شركت

IQNA

بحرينی بادشاہ كے خلاف عوامی عدالت میں محمد الشہابی كی شركت

23:59 - August 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2397458
بين الاقوامی گروپ : ۲۲ اگست كو بين الاقوامی امت واحدۃ يونين نے اعلان كيا : برطانیہ میں مقيم بحرين كے حكومت مخالف رہنما تہران میں بحرينی سفارتخانے كے سامنے بادشاہ حمد بن عيسی كے محاكمے كے لیے منعقد ہونے والی عوامی عدالت میں شركت كریں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، محمد الشہابی بحرين كے انقلابی رہنما ہیں جنہوں نے بحرین کے سیاسیی رہنماؤں پر بڑھتےہوئے حکومتی دباؤ کے بعد ملك چھوڑنے كا فيصلہ كيا تھا ۔
واضح رہے یہ عدالت ايران میں بحرينی سفير كی واپسی ، قدس كے عالمی دن پر بحرينی عوام پر حكومت كے وحشيانہ تشدد اور ۱۶ سالہ بحرينی نوجوان كی شہادت كے خلاف احتجاج كے لیے لگائی جائے گی ۔
اس يونين نے اپنے بيان میں زور ديا : اس قسم كی علامتی عدالت بحرينی عوام كی شكايات كو درج كرنے كے عمل ، وكيل صفائی اور جج پر مشتمل ہو گی ۔
1083237
نظرات بینندگان
captcha