الكوثر چينل میں انتظار كے موضوع پر بننے والی ہاليووڈ كی فلموں كا تنقيدی جائزہ

IQNA

الكوثر چينل میں انتظار كے موضوع پر بننے والی ہاليووڈ كی فلموں كا تنقيدی جائزہ

23:58 - August 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2397460
بين الاقوامی گروپ : الكوثر عالمی چينل سے نشر ہونے والے پروگرام " فی رحاب الانتظار" میں مہدويت اور ثقافت انتظار كے ساتھ ساتھ ہاليووڈ میں انتظار كے موضوع پر بننے والی فلموں كا تنقيدی جائزہ بھی ليا جاتا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے الكوثر چينل كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہر ہفتے كو نشر ہونے والے ۵۰ منٹ كے اس پروگرام میں مہدويت ، انتظار اور منجی بشريت كے ساتھ عشق كے بارے میں ناظرين كو معلومات فراہم كرنے اور اس موضوع پر جو دنيائے عرب میں ابھی تك غير معروف ہے ، روشنی ڈالی جاتی ہے اسی طرح عربی زبان میں ناظرين كے لیے امام عصر (عج) كا حقيقی تعارف بھی پيش كيا جاتا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ الكوثر ٹی وی چينل نے ابھی تك انتظار كے موضوع پر متعدد پروگرام نشر كیے ہیں جن میں سے مہم ترين پروگرام "الاطروحۃ المہدویۃ" كا نام قابل ذكر ہے ۔
1083253
نظرات بینندگان
captcha