اسرئيلی قيد سے شامی قيدی كی رہائی پر حزب اللہ كی مبارك باد

IQNA

اسرئيلی قيد سے شامی قيدی كی رہائی پر حزب اللہ كی مبارك باد

23:52 - August 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2397771
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ نے ايك بيان كے ذريعے اسرائيلی جيلوں میں قيد شام كے قديمی ترين قيدی "صدقی سليمان المقت" كی رہائی پر مبارك باد پيش كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ المنار ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ نے اس بيان میں اعلان كيا : صدقی سليمان المقت قوم كے لیے باعث افتخار ہیں اور انہوں نے مزاحمت كی سب سے بڑی نشانی كے عنوان سے اسرائيلی قبضے كے خلاف قيام كيا تھا ۔
ان بيان میں كہا گيا : عرب اور شام كا یہ ہيرو كبھی بھی اپنے ہدف سے دستبردارنہیں ہوا اور ہر قسم كی سختيوں ، تشدد اور شكنجوں كے باوجود ہميشہ سر بلند رہا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ صدقی سليمان المقت اپنے دوستوں كے ہمراہ سال ۱۹۸۵ میں اسرائيلی فوج كے ہاتھوں گرفتار ہو گئے تھے اور تقريبا ستائيس سال تك اسرائيلی جيلوں میں قيد و بند كی مصيبتیں جھيلتے رہے ،
1083717
نظرات بینندگان
captcha