ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ المنار ، كے حوالے سے نقل كر ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ نے اس بيان میں اعلان كيا : صدقی سليمان المقت شامی قوم كا فخر ہیں اور انہوں نے مزاحمت كی سب سے بڑی نشانی كے عنوان سے اسرائيلی قبضے كے خلاف قيام كيا تھا ۔
ان بيان میں كہا گيا : عرب اور شام كا یہ ہيرو كبھی بھی اپنے ہدف سے دستبردارنہیں ہوا اور ہر قسم كی سختيوں ، تشدد اور شكنجوں كے باوجود ہميشہ سر بلند رہا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ صدقی سليمان المقت اپنے دوستوں كے ہمراہ سال ۱۹۸۵ میں اسرائيلی فوج كے ہاتھوں گرفتار ہو گئے تھے اور تقريبا ستائيس سال تك اسرائيلی جيلوں میں قيد و بند كی مصيبتیں جھيلتے رہے ۔
1083717