آيت اللہ نمر كی تشويشناك صورتحال

IQNA

آيت اللہ نمر كی تشويشناك صورتحال

23:58 - August 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2398580
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے شيعہ ممتاز عالم دين آيت اللہ شيخ نمر باقر نمر ، كے اہل خانہ نے ہسپتال میں ان سے ملاقات كے بعد ان كی تشويشناك جسمانی صورتحال كے بارے میں اطلاع دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ نمر كے قريبيوں نے اعلان كيا : ان كی جسمانی صورتحال گرفتاری كے وقت سے روز بروز خراب تر ہوتی جا رہی ہے جبكہ ابھی تك انہوں نے جيل میں بھوك ہڑتال كر ركھی ہے ۔
ذرائع كے مطابق ، شيخ نمر كے اہل خانہ آخر كار ۱۰ منٹ كے لیے وزارت داخلہ كے ہسپتال میں ان سے ملاقات كرنے میں كامياب ہوئے ہیں ، درحالنكہ ان كی گفتگو كو كيمروں اور مائيكروفون كے ذريعے كنٹرول كيا جا رہا تھا ۔
1083715
نظرات بینندگان
captcha