ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، مالی كے شيعہ طلباء تنظيم كی كوششوں سے قدس كے عالمی دن كے موضوع پر"سكينہ - عاشورا" نامی مجلے كا بيسواں شمارہ ۸ رنگين صفحوں میں فرانسوی زبان میں شائع كيا گيا ہے ۔
اس شمارے كے پہلے مقالے كا عنوان "يك جان" ہے جس میں قدس كو اسرائيلی قبضے سے نجات دلانے كے لیے دنيا بھر كے مسلمانوں كے درميان اتحاد پر زور ديا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس مجلے میں قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے مظاہروں میں شركت كرنے والے "باموسا تورہ" كے قلم سے لكھے گئے مقالے "فلسطين كے مقابلے پر امت مسلمہ كو اپنی ذمہ داری پوری كرنی چاہيئے" كو بھی شائع كيا گيا ہے ۔
1083693