ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "سفير نيوز" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جنوبی افريقہ میں وزراء كی كابينہ نے سال ۲۰۰۸ میں منظور ہونے والے قانون كی بناپر جنوبی افريقہ میں وارد ہونے والی اسرائيلی مصنوعات سے "میڈ ان اسرائيل" كا ليبل حذف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ كے مطابق ، یہ فيصلہ جنوبی افريقہ كے قوانين اور سياسی پاليسيوں كی بنياد پر كيا گيا ہے كيونكہ یہ ملك ۱۹۴۸ میں فلسطين كی تقسيم بندی كے بعد قائم كی گئی سرحدوں كو سركاری طورپر تسليم كرتا ہے ليكن ان سرحدوں سے باہر جن علاقوں پر اسرائيل نے قبضہ كيا ہے ان كو جنوبی افريقہ كے قانون كے مطابق مقبوضہ علاقوں كی حيثت حاصل ہے ۔
1083679