كوفہ میں "مسلم بن عقيل(ع)" كو خراج عقيدت پيش كرنے كے لیے دوسرے فيسٹيول كا افتتاح

IQNA

كوفہ میں "مسلم بن عقيل(ع)" كو خراج عقيدت پيش كرنے كے لیے دوسرے فيسٹيول كا افتتاح

23:54 - August 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2398587
بين الاقوامی گروپ : ۲۴اگست كو مسجد كوفہ كے ٹرسٹيز بورڈ كی كوششوں سے "مسلم بن عقيل"كو خراج عقيدت پيش كرنے كے لیے دوسرے فيسٹيول كا افتتاح كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے عراقی نيوز ايجنسی "بلاد نيوز" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ فيسٹيول ، "سفير" كے عنوان سے كوفہ میں امام حسين (ع) كے سفير كے طور پر مسلم بن عقيل كے سالانہ دن كی مناسبت سے "مسلم بن عقيل ؛ مدينے سے كوفہ امامت كا سفير اور پيش قدم" كے شعار سے كوفہ میں منعقد كيا جارہا ہے جو ۲۶ اگست تك جاری رہے گا ۔
مسجد كوفہ كے متولی "سيد موسی تقی الخلخالی" نے كہا : شہيد مسلم بن عقيل كی عظمت كو مدنظر ركھتے ہوئے كوفہ میں حضرت مسلم (ع) كی آمد كے سالانہ دن كے موقع پر اس فيسٹيول كا آغاز كيا گيا ہے ۔
1084198

نظرات بینندگان
captcha