ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «The Express Tribune»، كے حوالے سے نقل كرتےہوئے كہا ہے كہ ان مظاہروں كا اہتمام مجلس وحدت مسلمين نے كيا تھا جو نماز جمعہ كے بعد شروع كیے گئے تھے ۔
مجلس وحدت مسلمين كے ڈپٹی جنرل "علامہ اصغر عسكری" نے ان مظاہروں كے دوران شيعوں كے قتل میں ملوث مجرموں كی گرفتاری میں كوتاہی اور گلگت بلتستان كے مسافرين كی حٖفاظت كے لیے ٹھوس اقدام نا كرنے پر حكومت كو كڑی تنقيد كا نشانہ بنايا ہے ۔
انہوں نے كہا : ظلم اور بربريت كی اس تازہ لہر نے شيعہ شہريوں كو تشويش میں ڈال ديا ہے اور ظاہرا حكومت كی نظر میں بھی ان تشدد آميز واقعات كے دوران ہونے والے جانی نقصان كی كوئی اہميت نہیں ہے ۔
1084143