ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بغداد كے مشرقی علاقے "الصدر" سٹی كی مسجد میں دو بم دھماكوں كے نتيجے میں امام جماعت سميت كم سے كم تين افراد شہيد جبكہ ۱۱افراد شديد زخمی ہوئے ہیں ۔
واضح رہے كہ پہلا دھماكہ نماز كے وقت منبر كے قريب ہوا اور اس كے كچھ ہی دير بعد نمازيوں كے درميان بھی زور دار بم دھماكہ ہوا ہے ۔
عراق كے پارليمانی سپيكر "اسامہ عبد العزيز النجيفی" نے صدر سٹی میں رونما ہونے والے بم دھماكوں كی پرزور مذمت كرتے ہوئے ان دھماكوں كو قومی اتحاد كو نشانہ بنانے اور فرقہ واريت پھيلانے كی مذموم كوشش قرار ديا ہے ۔
1084130