اقوام متحدہ كی جانب سے پاكستان میں شيعوں كے قتل عام كی پرزور مذمت

IQNA

اقوام متحدہ كی جانب سے پاكستان میں شيعوں كے قتل عام كی پرزور مذمت

23:58 - August 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2399439
بين الاقوامی گروپ : اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل "بان كی مون" نے ايك بيان كے ذريعے پاكستان كے شمالی علاقے میں شيعہ مسافرين پر حملے كی پرزور مذمت كی ہے جس میں بيس افراد شہيد ہوئے تھے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بان كی مون كے ترجمان "مارٹن نسيركی" نےكہا : اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل نے اس وحشتناك واقعے كی پرزور مذمت كی ہے ۔
بيان میں كہا گيا : اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل نے پاكستان میں عقيدے اور مذہب كی بنياد پر عوام كے قتل عام كی پرزور مذمت كرتے ہوئے پاكستانی حكومت ، عوام اور شہداء كے لواحقين كو تعزيت پيش كی ہے ۔
دوسری جانب اسی دن كوئٹہ میں بھی كم سے كم تين شيعہ مسلمان شہريوں كو فائرنگ كر كے شہيد كر ديا گيا تھا ۔
1084156
نظرات بینندگان
captcha