ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بان كی مون كے ترجمان "مارٹن نسيركی" نےكہا : اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل نے اس وحشتناك واقعے كی پرزور مذمت كی ہے ۔
بيان میں كہا گيا : اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل نے پاكستان میں عقيدے اور مذہب كی بنياد پر عوام كے قتل عام كی پرزور مذمت كرتے ہوئے پاكستانی حكومت ، عوام اور شہداء كے لواحقين كو تعزيت پيش كی ہے ۔
دوسری جانب اسی دن كوئٹہ میں بھی كم سے كم تين شيعہ مسلمان شہريوں كو فائرنگ كر كے شہيد كر ديا گيا تھا ۔
1084156