ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) ن اطلاع رساں ويب سائیٹ «OnIslam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سلسلے میں اسلامی – امريكی رابطہ كونسل نے عرب – امريكی تعصب مخالف كمیٹی كے ساتھ اتحاد كے ذريعے اپنی كوششوں كا آغاز كيا ہے تاكہ سال ۲۰۱۲ كے صدارتی اليكشن میں مسلمانوں كی زيادہ سے زيادہ شركت كو يقينی بنا كر انتخابات میں بيشتر سياسی قوت حاصل كی جا سكے ۔
انہوں نے مزيد كہا : سال ۲۰۱۲ میں منعقد ہونے والے امريكہ كے صدارتی انتخابات ملكی تاريخ كے ۵۷ ویں اليكشن ہوں گے جو ۶ نومبر كو امريكی صدر اور ان كے نائب كے انتخاب كے لیے منعقد كیے جائیں گے ۔
1084428