آل خليفہ كے نزديك انقلابی جوانوں كی قيمت ايك بيرل تيل سے بھی كم ہے

IQNA

آل خليفہ كے نزديك انقلابی جوانوں كی قيمت ايك بيرل تيل سے بھی كم ہے

23:57 - August 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2399445
بين الاقوامی گروپ : بحرينی شيعوں كے قائد نے نماز جمعہ كے خطبوں كے دوران زور ديا : آل خليفہ اور بہت سارے عرب اور مغربی ممالك كے نزديك بحرينی انقلابی جوانوں كی قيمت ايك بيرل تيل سے بھی كم ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ منامہ كے خطيب جمعہ "آيت اللہ شيخ عيسی قاسم" نے آل خليفہ كی سيكورٹی فورسز كے ہاتھوں بحرينی نوجوان "حسام حداد" كی شہادت كی مذمت كرتے ہوئے كہا : حكومت آل خليفہ كی جانب سے عوام پر وحشيانہ ظلم و ستم انقلابيوں كی تحريك كو مزيد استحكام بخشےگی ۔
آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے مزيد كہا : قوم كے بیٹوں كا خون آل خليفہ اور بہت سی عرب اور مغربی ملكوں كی نظر میں ايك بيرل تيل كی قيمت سے بھی كم ہے ۔
1084203
نظرات بینندگان
captcha