ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Central Asia Online» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے شعبہ قرأت میں منعقد كیے گئے ہیں جن كے دوران اميدواروں نے قرآن كريم كی آيات اور سورتوں كی تلاوت كے ساتھ شركت كی ہے ۔
واضح رہے كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا ہدف قرآنی تعليمات سے استفادہ كرتےہوئے جيلوں میں قيد نفسياتی مريضوں كے درميان قرآنی تعليم كو عام كرنا ہے ۔
تاجكستان كے كرائم كورٹ كےچيف "عزت اللہ شاريپ اف" ، تاجكستان كے اسلامی مركز كے صدر "سعيد مكرزم عبد القادر" اور اسلامی قيام نامی جماعت كے سربراہ "محی الدين كبيری" نے ان مقابلوں كے لیے تعاون كيا ہے ۔
1084535