سعودی مذہبی پوليس كی جانب سے حرم نبوی (ص) كے زائرين كے ساتھ بد تميزی

IQNA

سعودی مذہبی پوليس كی جانب سے حرم نبوی (ص) كے زائرين كے ساتھ بد تميزی

23:56 - August 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2399447
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كی مذہبی پوليس نے حرم نبوی(ص) كی زيارت كے لیے آنے والی متعدد شيعہ خواتين زائرين كی توہين كرتے ہوئے انہیں تشدد كا نشانہ بنايا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ متعدد شيعہ زائرين كو جن میں خواتين بھی شامل تھیں ، سعودی پوليس كی جانب سے توہين كا سامنا كرنا پڑا ہے اور ان میں سے ايك خاتون كو پوليس نے تشدد كا نشانہ بناتے ہوئے زمين پر گھسیٹا ہے ۔
واضح رہے كہ ان زائرين كو مسجد نبوی(ص) میں بلند آواز سے صلوات پڑھنے پر گرفتار كيا گيا ہے ۔
ذرائع كے مطابق ، صوبہ قطيف كے شہر "العوامیۃ" سے تعلق ركھنے والے احمد عبد‌الكريم اللباد، فاضل حسن اللباد، رضا جعفر ادغام و حسين عبد‌الله الربح كا شمار بھی انہیں قيديوں میں ہوتا ہے ۔
1084577
نظرات بینندگان
captcha