تيونس كے وہابيوں كی جانب سے شيعہ شہريوں كی توہين

IQNA

تيونس كے وہابيوں كی جانب سے شيعہ شہريوں كی توہين

20:15 - August 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2400902
بين الاقوامی گروپ : تيونس كے انتہا پسند وہابيوں نے شيعہ شہريوں كے نام ايك توہين آميز بيان میں اہل بيت عصمت و طہارت(ع) كے پيروكاروں كو ملك بدر كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «tekiano»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شيعہ دشمن عقيدوں كے مالك تيونس كے وہابيوں نے گزشتہ ہفتے قدس ريلی میں شركت كے لیے آمادگی كرنے والے شيعوں كے ايك گروپ پر حملہ كيا تھا جبكہ اس دفعہ ويب سائیٹ كے ذريعے شيعہ شہريوں كے خلاف تعصب آميز مہم كا آغاز كيا ہے ۔
واضح رہے كہ ان انتہا پسند افراد نے اسلامی النہضۃ نامی جماعت سے ملك بھر میں مقيم شيعہ شہريوں كی جلد از جلد شناسائی اورانہیں تيونس سے نكالنے كا مطالبہ كيا ہے جبكہ مذكورہ ويب سائیٹ كے صارفين پر مشتمل گروپ نے كہا ہے كہ اس كام كا ہدف تيونس میں فرقہ واريت كو ہوا دينا نہیں تھا بلكہ ان كا واحد ہدف شيعہ مخالف افكار كی ترويج كرنا ہے ۔
1084959
نظرات بینندگان
captcha