ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عينی گواہوں كے مطابق ۲۵ اگست كو دسيوں فلسطينيوں نے بيت عمر میں یہودی بستی كی تعمير اور ديوار كھڑی كرنے كے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد كيا ہے ليكن شہر كے جنوب میں واقع یہودی بستی "كارمی تسور" كے قريب پہنچتے ہی اسرائيلی فوجيوں نے ان مظاہرين پر حملہ كركے متعدد افراد كو زخمی كر ديا ہے ۔
واضح رہے كہ غاصب اسرائيلی فورسز نے مظاہرين پر آنسو گيس پھينكی اور بے دريغ فائرنگ كی ہے جس كے نتيجے میں متعدد افراد زخمی اور بعض شہيد بھی ہوئے ہیں ۔
1084988