رام اللہ میں بين الاقوامی حفاظ قرآن كريم كی تجليل

IQNA

رام اللہ میں بين الاقوامی حفاظ قرآن كريم كی تجليل

20:09 - August 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2400906
بين الاقوامی گروپ : ۲۵ اگست كو مختلف ملكوں كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں كاميابی حاصل كرنے والے فلسطينی حفاظ كرام كی رام اللہ میں ايك تقريب كے دوران تجليل كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے فلسطين كی سركاری نيوز ايجنسی(معا) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تقريب فلسطين كی خودمختار حكومت كے صدر محمود عباس كی موجودگی میں فلسطين كے شہر رام اللہ میں منعقد كی گئی ہے جس كے دوران امارات ، كويت اور فلسطين كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كرنے والے كامياب حفاظ كرام كی تجليل كی گئی ہے ۔
فلسطين كی خود مختار حكومت كے صدر "محمود عباس" نے قرآنی مقابلوں میں پوزيشن لينے والے حفاظ كرام كو مبارك باد پيش كرتے ہوئے سكولوں اور يونيورسٹيوں میں حفظ قرآن منصوبے كی مكمل حمايت كا اعلان كيا ہے ۔
1084898
نظرات بینندگان
captcha