بين الاقوامی گروپ : امام صادق(ع) نے ايك ايسے مكتب كی بنياد ركھی ہے جس كو ہر فكر قبول كرتی ہے ، وہ مختلف عقائد اور مكاتب فكر ركھنے والے افراد كے ساتھ مناظرہ كرتے تھے اور عقل پر مبنی علم سے استفادہ كرتے ہوئے ملحدوں كو شكست اور انكو راہ ہدايت كی طرف رہنمائی كرتے تھے ۔
كويت سے تعلق كرنے والے محقق ، مصنف ، انگلينڈ كی "كلمنٹس" يونيورسٹی كے شعبہ ايران اور خليج فارس كے انچارج اور حوزہ علمیہ قم كے استاد حجت الاسلام و المسلمين" شيخ علی العلی" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران امام صادق(ع) كے افكار اور وحدت بخش نظريات اور انكے نتائج كا جائزہ ليا ہے ۔
انہوں نے كہا : امام صادق(ع) اہل علم حضرات كے ساتھ بہت زيادہ علمی مناظرے كرتے تھے اور ان كی علمی آراء اور نظريات كی بدولت ان مناظروں كو خاصی شہرت ملی تھی اور بہت كم افراد ان كی مخالفت كيا كرتے تھے ۔
1085081