ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «nationspresse»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان كے الميادين چينل نے كہا : تيونس سے تعلق ركھنے والے زيادہ تر وہابی القاعدہ سے وابستہ انتہا پسند گروپ "النصرۃ" سے منسلك ہیں جو حال حاضر میں شام كے مختلف علاقوں بالخصوص حلب میں شہريوں اور فوجيوں كو نشانہ بنا رہا ہے ۔
اس رپورٹ میں مزيد كہا گيا : یہ افراد شام میں داخل ہونے سے پہلے ليبيا بھيجے جاتے ہیں جہاں یہ القاعدہ كے عسكری كيمپوں میں تربيت حاصل كرتے ہیں جس كے بعد یہ براستہ تركی شام میں تخريب كاری كے لیے داخل ہوتے ہیں ۔
1085962